بھیک مانگنا چھوڑ دیا!! تحریر : جاوید اختر بھارتی
بھیک مانگنا چھوڑ دیا! تحریر : جاوید بھارتی چاہے فٹپاتھ پہ رومال بچھاکر مانگے یا دروازے پر دستک دے کر مانگے، چاہے کوئی لاؤڈ اسپیکر سے مانگے یا بغیر لاؤڈ اسپیکر کے مانگے بہرحال بھیک مانگنا غلط ہے گداگری مذہب اسلام کے اندر ممنوع ہے۔ ایک شخص بھیک مانگتے ہوئے ایک اونچی بلڈنگ کے پاس پہنچتا ہے اور دروازے پر دستک دیتا ہے کہ او اللہ کے بندے اللہ کے نام پر ایک روپیہ دیدے اللہ تیری بلڈنگ کو اور اونچی کرے گا مکان مالک صدا سن کر نیچے آتا ہے اور کہتاہے کہ کم از کم میری اوقات کے اعتبار سے مانگا ہوتا اتنی اونچی بلڈنگ شاندار عمارت دروازے پر کھڑا ہوکر ایک روپے کا سوال کررہا ہے جا میری نظروں سے دور ہوجا ۔ دوسرے دن بھکاری پھر پہنچتاہے اور صدا دیتا ہے کہ او اللہ کے بندے تجھے اللہ نے خوب نوازا ہے تیرا مکان بڑا عالیشان ہے دے اللہ کے نام پر ایک لاکھ روپیہ اللہ تبارک وتعالیٰ تجھے چھپر پھاڑ کر دے گا مکان مالک دندناتے ہوئے دروازے پر آتا ہے اور کہتا ہے او بھکاری اپنی اوقات دیکھ کر مانگ بھکاری کہتاہے کہ او سیٹھ میں اپنی اوقات دیکھوں پھر تمہاری اوقات دیکھوں اس طرح میں دن بھر اوقات دیکھتا رہوں گا تو...