Posts

نفرت اور تشدد کا ذمہ دار کون؟ تحریر:جاوید اختر بھارتی

Image
نفرت اور تشدد کا ذمہ دار کون ؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com یقیناً ملک انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے، اب تو ٹرین میں سفر کرنا بھی دشوار نظر آتا ہے، اتراکھنڈ میں نفرت کی چنگاری کو بھڑکایا جاتا ہے اور مسلمانوں کو نکال بھگانے کا نعرہ لگایا جاتا ہے، دکانوں میں آگ لگایا جاتا ہے اشتعال انگیز تقاریر کی جاتی ہیں مساجد اور مدارس پر الزام لگایا جاتا ہے، مدارس کے طلباء کو تنگ کیا جاتا ہے حال ہی میں جے پور ایکسپریس ٹرین میں جس کے سر حفاظت کی ذمہ داری تھی وہی قاتل و درندگی پر اتر آیا چیتن سنگھ نامی آر پی ایف کانسٹیبل نے جہاں اپنے ایک سینئر کو موت کے گھاٹ اتار دیا وہیں تین مسلمان کے اوپر گولیاں برسا کر موت کی نیند سلا دیا اس واردات کے نتیجے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ ایک محافظ دہشت گرد بن گیا لیکن اس کے باوجود بھی اسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے دماغی توازن درست نہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے اور بہانہ بھی کیا جارہا ہے جبکہ وہ گولیاں برسانے کے بعد خون میں لت پت ایک لاش کے پاس کھڑا ہوکر جو بے بنیاد الزامات لگارہا ہے اور جو سیاسی بات کہہ رہا ہے اس سے تو یہی ثابت ہوتاہے کہ اس نے م...

یہ نہ بھولیں کہ اب تصدیق و تحقیق کا زمانہ ہے!! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
یہ نہ بھولیں کہ اب تصدیق و تحقیق کا زمانہ ہے!! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com یوں تو جب سے دنیا کا وجود ہوا ہے تب سے سورج صبح میں نمودار ہوتا ہے اور شام کو ڈوب جاتا ہے، رات بھی ہوتی ہے اور دن بھی ہوتا ہے،، جب سے دنیا میں انسان کا ظہور ہوا ہے تب سے خوشی اور غم کا سلسلہ بھی جاری ہے ہر قوم میں کوئی نہ کوئی اللہ کا بندہ آیا جس نے حق و باطل کا فرق بتایا اللہ نے دنیا میں کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا مقصد صرف یہی تھا کہ لوگ ہدایت یافتہ رہیں اور اللہ کی بندگی کریں ابو البشر حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر افضل البشر محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک سب نبیوں نے ایک اللہ کی عبادت کرنے کی دعوت دی بعض قوموں نے اپنے نبیوں کی باتوں کو ٹھکرایا، بعض قوموں نے اپنے نبیوں کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ان کی دعوت سے منہ موڑا اور ان کی شریعت میں اپنی مرضی کے مطابق مداخلت کی، اس میں خلط ملط کیا، ان کی کتابوں کو تبدیل کردیا پھر ان قوموں کے اندر اس قدر بگاڑ پیدا ہوا کہ بعض قوموں پر عذاب بھی آیا پتھروں کی بارش بھی ہوئی، طوفان و سیلاب بھی آیا جبکہ ان...

شیخ الحدیث علامہ محمد سلیمان شمسی رحمۃ اللہ علیہ ایک مایہ ناز ہستی! تحریر* جاوید اختر بھارتی

Image
شیخ الحدیث علامہ محمد سلیمان شمسی علیہ الرحمہ ایک مایہ ناز ہستی! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com      فضیلۃ الشیخ حضرت علامہ محمد سلیمان شمسی شیخ الحدیث رحمۃ االلہ علیہ ضلع ناسک کے شہر مالیگاوں کی مشہور و معروف دینی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ میں درس حدیث کی خدمات پر معمور تھے۔ مولانا کا اسم گرامی محمد سلیمان اعظمی ابن احمد علی ابن عنایت اللہ ہے۔ مولانا کی پیدائش ماہ جولائ 1918 میں اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے صنعتی قصبہ خیرآباد میں ہوئ۔ خیرآباد ضلع اعظم گڑھ کا ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم و تمدن کا گہوارا بھی ہے۔ جو اب مئو ضلع بن جانے کی وجہ سے مئو کا علاقہ مانا جاتا ہے مولانا کی ابتدائ تعلیم کا نظم والد محترم نے مقامی مدرسہ سے ہی کیا۔ مولانا والدین کے اکلوتے فزند اور ان کی تین بہنیں تھیں۔ لیکن آپ کو اللہ نے کثیر العیال سے مالا مال کیا۔ حضرت مولانا شمسی صاحب 1955 میں شہر مالیگاوں جو مسلم اکثریتی اور تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہے۔ جہاں دینی اداروں کی بہتات ہے ۔ جہاں مایہ ناز شخصیتوں کا بول بالا رہا ہے۔ جہاں سے علم دین کی شعایں چہاروطرف روشن ہوئ...

ضرورت اس بات کی تھی کہ زمین پر اترتے! تحریر* جاوید اختر بھارتی

Image
ضرورت اس بات کی تھی کہ زمین پر اترتے! تحریر؛ جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com یہ دنیا ہے یہاں آب و ہوا بدلتی رہتی ہے چاہے پیار محبت کی ہوا ہو چاہے سیاست کی ہوا ہو اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے،، انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی عوام کو مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،، ہاں مگر صبر اس بات پر ہوتا ہے کہ ہر پریشانی کے بعد آسانی بھی ہے، عروج کے ساتھ زوال بھی ہے، ہر رات کو صبح کا سامنا کرنا ہے اس لئے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ حالات کا سامنا کرنا چاہئے اور مستعدی کے ساتھ مقابلہ بھی کرنا چاہئے لیکن ہاں کچھ ایسے لمحات آتے ہیں کہ عوام کو ان لمحات کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ زیادہ ہی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں یہ انسانی فطرت ہے ہاں ان لمحات میں بھی عوام کو جب کچھ میسر نہیں ہوتا ہے تو جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور انسان اپنے آپ کو تنہا محسوس کرتا ہے اور بے بسی بھی ظاہر کرنے لگتا ہے،، عوام مقامی سطح سے لے کر قومی سطح تک انتخابات میں کسی کو ووٹ دیتی ہے تو اس سے یہ امید بھی لگائے رہتی ہے کہ ہمارے اوپر کوئی پریشانی آئے گی یا ہماری زندگی میں کوئی مسائل درپیش آئیں گے تو ہم نے جسے اپنی رہن...

غربت، سچائی اور خوف خدا !!! تحریر:جاوید اختر بھارتی

Image
غربت، سچائی اور خوف خدا!!! تحریر:جاوید اختر بھارتی لوگوں کامال ناجائز طور پر کھانے والے؛یتیموں کا حق مارنے والے؛زمین و جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والےاور لوگوں کو دھوکہ دے کر مال کمانے اور اسی مال سے اپنے بچوں کاپیٹ بھرنے والے، دن میں دوستی اور رات میں دوستی کی آڑ میں عزت پر ڈاکہ ڈالنے والے، خیانت کی راہ پر لگنے والا مشورہ دینے والے، ناپ تول میں کمی کرنے والے، حساب کتاب میں خرد برد کرنے والے، مزدوروں کا خون چوسنے والے، اپنے بڑوں کا مزاق اڑانے والے، رشتہ داریوں میں دراڑ پیدا کرنے والے، بغض و حسد سے کام لینے والے، چغلی غیبت کرنے والے، تجارت میں دھوکہ دینے والے، تندرست و توانا ہوتے ہوئے بھیک مانگنے والے ذرا اس صحابی رسول کا واقعہ پڑھیں ان کے حالات پر غور کریں ان کی غربت کو دیکھیں اور ان کے تقوے کو دیکھیں ان دل میں اللہ تعالیٰ کا کتنا خوف تھا اندازہ لگائیں، اہل و عیال کی عظیم الشان تربیت کا کتنا عظیم الشان جذبہ تھا، لقمہ حرام سے روکنے اور حلال کمائی کا لقمہ کھلانے کی کتنی فکر تھی اور اس کا کتنا عظیم الشان صلہ ملا کہ دنیا بھی کامیاب اور آخرت بھی کامیاب۔   حضرت ابودجانہ رضى اللہ عنہ كى ...

مسلمانوں کے اختلافات کے نتائج برآمد ہونے لگے!! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
مسلمانوں کے اختلافات کے نتائج برآمد ہونے لگے!! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com دنیا کے ایک عظیم ترین شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے کہا کہ  منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک، ایک ہی سب کا نبی دین بھی ایمان بھی ایک، حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک، کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک، فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں،، قرآن کا اعلان ہے کہ ان الدین عنداللہ الاسلام،، اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ دین اسلام ہے اور اسلام کے شامیانے میں رہنے والوں کے لئے بھی قرآن کا اعلان ہے کہ کنتم خیر امۃ اخرجت لناس تم بہترین امت میں سے ہو،، کسی فرقے کی پسندیدگی کا نہ اظہار ہے نہ کوئی اعلان ہے لیکن پھر بھی فرقہ بندی کو دن رات فروغ دیا جاتا ہے، مکتب فکر کو دن رات فروغ دیا جاتا ہے اور نتیجہ یہ ہوا کہ آج مدارس کے نام پر اختلاف، مساجد کے نام پر اختلاف، خانقاہوں کے نام پر اختلاف، خود علماء کے گروپ میں اختلاف، اب تو ایک ایک مکتب فکر کے علماء میں بھی اختلاف، نماز کے طریقوں میں اختلاف یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات ...

حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی

Image
حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com انسان اگر صرف اپنے لئے جئیے مرے تو پھر وہ خود غرض ہے اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں،، اس لئے ضروری ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان کے کام آئے اور قوم کی خدمت بہترین عمل ہے چاہے وہ انفرادی طور پر کی جائے یا اجتماعی طور پر، یا کوئی پلیٹ فارم بناکر خدمات انجام دی جائے یا تنہا تنہا،، یاد رکھیں کہ ایک انسان جتنا زیادہ قدآور ہوتا ہے اور وہ جتنا زیادہ خوشحال ہوتا ہے اتنا ہی اس سے عزیز واقارب، پڑوسی اور سماج و گاؤں کے لوگوں کو امیدیں بھی وابستہ ہوتی ہیں- ممبر پارلیمنٹ ہو ممبر اسمبلی، بلاک پرمکھ ہو یا پردھان، چئیرمین ہو یا نگر پنچایت کا ممبر کام سب کا یہی ہے کہ قوم کی خدمت کریں، عوام کے سکھ اور دکھ میں برابر کے شریک ہوں، بے سہاروں کا سہارا بنیں، غریبوں کی مدد کریں اور حکومت کی جو مراعات و سہولیات اور اسکیمیں ہیں اسے عوام کو مہیا کرانے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ عوام کسی بھی سہولت سے محروم نہ رہے- نگر پنچایت کا ذمہ دار چئیرمین کہلاتا ہے اور وارڈ کا ذمہ دار ممبر کہلاتا ہے یعنی نگر پنچایت کا ممبر خود اپنے محدود عل...