Posts

روٹی کے ٹکڑے کئے تو بیٹا بھی جاگ اٹھا!! سحری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افطار تک ! تحریر:جاوید اختر بھارتی

Image
روٹی کے ٹکڑے کئے تو بیٹا بھی جاگ اٹھا !! سحری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افطار تک  تحریر جاوید اختر بھارتی  دنیا میں ہر طرح کے لوگ ہیں امیر بھی ہیں غریب بھی ہیں، کمزور بھی ہیں طاقت ور بھی ہیں، سرمایہ دار بھی ہیں مزدور بھی ہیں ، صبر و شکر ادا کرنے والے بھی ہیں ناشکری کرنے والے بھی ہیں، بھر پیٹ کھانے والے بھی ہیں اور اکثر و بیشتر فاقہ کرنے والے بھی ہیں لیکن سب کا مالک ایک ہے سب کا رزاق ایک ہے اور یہ تو ایمان ہونا چاہئے کہ رزق دینے والا پروردگار ہے اور کوئی نہیں انسان تو مزدوری تک صحیح طریقے سے نہیں دیتا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگر انسان کو رزق دینے کا اختیار بھی حاصل ہوتا تو یہ دوسروں پر کتنا ظلم ڈھاتا،، سبب اور ذرائع یہ الگ بات ہے یاد رکھیں کہ وہ سبب اور ذرائع بھی اللہ تعالیٰ نے ہی بنائے ہیں پوری دنیا مل کر کسی کو کچھ دینا چاہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ نہ چاہے تو پوری دنیا مل کر بھی نہیں دے سکتی،، پوری دنیا مل کر کسی سے کچھ چھیننا چاہے اور اللہ تعالیٰ نہ چاہے تو پوری دنیا مل کر بھی نہیں چھین سکتی رب العالمین کا حکم ہوجائے تو ہاتھ کا لقمہ منہ میں نہ جائے، خود دنیا...

فارغ التحصیل طلباء وطالبات!! تحریر:جاوید اختر بھارتی

Image
فارغ التحصیل طلباء وطالبات !! تحریر جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com جب کوئی درخت لگایا جاتاہے تو یہ امید ہوتی ہے کہ ایک دن یہ پھل دے گا ، گاڑی میں تیل اس لئے ڈالا جاتا ہے کہ اس کے ذریعے ہم منزل مقصود تک پہنچیں گے ، گاۓ بھینس اس لئے پالتے ہیں کہ اس سے دودھ، دہی گھی حاصل ہوگا گھر اس لئے بنواتے ہیں کہ اس میں زندگی کا گذر بسر ہوگا مساجد کی تعمیر اس لئے کی جاتی ہے کہ اس میں نماز پڑھا جاۓ گا اور مدارس کی تعمیر اس لئے کی جاتی ہے کہ ہم اور ہمارے بچے تعلیم حاصل کریں گے ،، زید نے درخت لگایا روزانہ صبح وشام پانی دیا اور وہ خوب تناور ہوا اور اس میں پھل بھی آنے لگا زید کا دل باغ باغ ہوگیا اس کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا جب بھی وہ باغ میں جاتا تو اس کا دل جھوم اٹھتا ،، زید نے پھر ایک موٹرسائیکل خریدی اور اس میں تیل ڈلوایا اب کیا پوچھنا اور کیا کہنا درختوں کی دیکھ بھال کے لئے گاڑی سے باغیچے تک جانا بھی آسان ہو گیا ،،زید نے پھر گائے اور بھینس خریدی اس کو کھلایا پلایا تو وہ دودھ دینے لگی اس نے دودھ دہی گھی فروخت کرنا شروع کردیا درختوں کے پھلوں کو گائے بھینس کے دودھ دہی گھی فروخت کرکے پی...

خلق کثیر کو فیضیاب کرنے والی شخصیت مولانا محمد سلیمان شمسی رحمۃ اللہ علیہ

Image
خلق کثیر کو فیضیاب کرنے والی شخصیت مولانا محمد سلیمان شمسی رحمۃ اللہ علیہ ! *از قلم مفتی محمد اسلم جامعی*  (استاذ دارالعلوم محمدیہ مالیگاؤں)  بعض شخصیات اپنی آفاقیت اور ہمہ گیری کی بناء پر، نا قابلِ فراموش ہوا کرتی ہیں ان کی یادوں کے نقوش، ہمیشہ تازہ اور انمنٹ ہوا کرتے ہیں شب و روز کے رواں دواں قافلوں کی گَرد سے اس کی تابندگی ماند نہیں ہوتی ، اور نہ ہی گردشِ دوراں اس کی چمک پر اثر انداز ہوتی ہے، بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی قدر و قیمت میں، اضافہ ہوتا جاتا ہے ، ان کے تذکرے قلوب کو متأثر کرتے ہیں، روح میں تازگی پیدا کرتے ہیں، اور عمل کا جذبہ بیدار کرتے ہیں، ان کا علمی کارنامہ ہمیشہ گرمئ محفل کا سبب بنا کرتا ہے، نہ تو ان کا۔بار بار ذکر تکرارِ ثقل پیدا کرتا ہے اور نہ ہی سماعت پر گراں گزرتا ہے ، بلکہ ایمان کو قوت اور مشامِ جان کو معطر کرتا ہے ایسی ہی مبارک اور بابرکت ہستیوں میں سے ایک ہستی حضرت مولانا محمد سلیمان شمسی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی ہے، جنہوں نے اپنے علم کی تابانی سے ایک خلقِ کثیر کو فیضیاب کیا، *جائے پیدائش و تاريخ پیدائش*   اہل علم کے درمیان، شمالی ہند کا مشہور و...
Image
*قسط دوم*   *حضرت مولانا محمد سلیمان شمسی صاحب رح* (سابق شیخ الحدیث دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ مالیگاؤں)  *از قلم مفتی محمد اسلم جامعی*  (أستاذ دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ مالیگاؤں)  انسان کے اندر تحقیق و جستجو کا مادہ پنہاں ہوتا ہے، جو حجابات اٹھاکر پوشیدہ چیزوں کو نمایاں کرتاہے، اور یہی مادہ سمندر کی گہرائیوں میں لؤلؤ اور مرجان کی تلاش اور خلاؤں کے سربستہ رازوں کو آشکارا کرنے پر آمادہ کرتا ہے، اسی مادہ کی بنیاد پر انسان اپنے بڑوں اور اسلاف کے حالات، کمالات، عروج اور تابندہ کارناموں سے آشنا ہونے کا خواہاں ہوتا ہے کیونکہ باکمال افراد و شخصيات کے حالات کی تحقیق و تفتیش اور مطالعہ میں عبرت و نصیحت کے ساتھ عقیدت و محبت کے جذبات بھی شامل ہوتے ہیں اسی جذبۂ تجسّس نے حضرت مولانا محمد سلیمان شمسی صاحب رح کے حالات کو ارقام کرنے پر آمادہ کیا، *تدریسی خدمات*  مولانا عبدالحی صاحب ایک ماہر مدرس تھے ان کی زیر تربیت حضرت مولانا محمد سلیمان شمسی صاحب رح کا. جوہرِ استعداد بھی نمایاں ہوچکا تھا، ١٣٦١ھ میں دارالمبلغین سے تکمیل کے بعد امام اہل سنت، حضرت مولانا عبدالشكور صاحب ...

کچھ تو غور وفکر کر ائے ابن آدم!!تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
کچھ تو غور وفکر کر ائے ابن آدم !! javedbharti508@gmail.com تحریر:جاوید اختر بھارتی یہ دنیا ہے کل مذاہب ، کل برادری کا سنگم ہے ، کوئی ایک اللہ کی عبادت کرتا ہے تو کوئی بہت ساری چیزوں کی عبادت کرتا ہے کوئی حکمراں بن کر زندگی گزارتا ہے تو کوئی رعایا بن کر زندگی گزارتا ہے کوئی دولت کے نشے اور سکوں کی جھنکار میں مست مگن ہے تو کوئی ایک ایک پائی کے لئے دردر کی ٹھوکر کھاتا ہے کوئی مخمل کے بستر پر سوتا ہے تو کوئی آج بھی رکشہ چلاتے چلاتے جب تھک کر چور ہوجاتا ہے تو اپنے رکشے پر ہی سوجاتا ہے کوئی اخبار بچھاکر سوجاتا ہے کوئی نیند کی گولی کھاکر سوتا ہے تو کوئی بغیر گولی کھائے سوجاتا ہے کوئی اپنے گھر کے بھرے کنبے کے ساتھ رہتا ہے تو کوئی اپنا بھرا کنبہ چھوڑ کر ہزاروں کلو میٹر کی دوری کا سفر کرتاہے تاکہ گھر کے لوگ سکون سے رہیں اس دنیا کے اندر کسی کے ہاتھوں میں قلم ہے تو کسی کے ہاتھوں میں ہتھوڑا ہے قلم چلانے والا بھی پیسہ کماتا ہے اور ہتھوڑے سے پتھر توڑنے والا بھی پیسہ کماتا ہے مگر ایک کو آفیسر کہا جاتا ہے اور دوسرے کو مزدور کہا جاتا ہے ایک شخص کو پیسہ ملتا ہے تو تنخواہ کہا جاتا ہے اور دوسرے کو پیسہ ملت...

حضرت مولانا محمد سلیمان شمسی رحمۃ اللہ علیہ بانی دارالعلوم محمدیہ مالیگاؤں

Image
تیسری قسط  *حضرت مولانا محمد سلیمان شمسی صاحب* رح (سابق شیخ الحدیث دارالعلوم محمدیہ  *از قلم مفتی محمد اسلم جامعی*  (استاذ دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ)  کہنہ مشق حضرات کے تجربات،  کام کرنے کے طریقے، شوقِ عبادت، ذوقِ ریاضت، رسوخِ عزم، قوتِ ارادہ، شدتِ عمل، اور ان کے علمی و عملی کارناموں کے ذکر سے ، بعد کے لوگوں کو خوبی و کمال کی تحصیل کا حوصلہ ملتا ہے، نمونہ دیکھ کر باصلاحیت افراد کو چلنے کی راہ بھی ملتی ہے، اور سفر کا حوصلہ بھی ملتا ہے کیونکہ انسان کی فطرت ہے، کہ وہ بلندیوں کو دیکھ کر بلند ہونا چاہتا ہے، پستیوں میں رہ کر اس کی خداد صلاحیتوں کی وسعتیں سمٹنے لگتی ہیں۔ پہاڑوں کی چٹانوں پر بسیرا کرنے والے شاہین کا نظارہ ہی کسی شجرِ بلند کی شاخ پر نشیمن بنانے کا جذبہ ابھارتا ہے، اولوالعزم اور باہمت رجال کے علمی و عملی داستانوں کے مطالعہ کی ترغیب سے انسان کے اندر عزم و ہمت اور حوصلہ و جرأت کا بیج پروان چڑھتا ہے اور خاکستر میں دلی ہوئی چنگاریاں فروزاں ہوتی، اسی اہم نکتہ کی طرف ملک کے نامور عالم دین اور علمی دنیا کے بہترین شہسوار، ادیبِ شہیر حضرت مولانا اعجاز احمد صاحب ...

ضمیر کا دخل بہت بڑی چیز ہے تحریر! جاوید:اختر بھارتی

Image
ضمیر کا دخل بہت بڑی چیز ہے! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com اکثر و بیشتر لوگ کہتے ہیں کہ قلم کا تعلق تعلیم سے ہے کیونکہ تعلیم سے محروم انسان لکھ نہیں سکتا ،، اس سے انکار نہیں ہے مگر یہ یاد رکھنا چاہئے کہ قلم کا تعلق صرف تعلیم سے ہوتا تو وہی بات لکھی جاتی جس بات کی اسے تعلیم دی گئی ہے جہاں تک تعلیم کی بات ہے تو دو طرح کی تعلیم ہوتی ہے ایک کتابی شکل میں اور دوسری زبانی شکل میں کتابی شکل میں تعلیم حاصل کرنے والا تعلیم یافتہ بھی ہوتا ہے اور سند یافتہ بھی ہوتا ہے اور زبانی شکل میں تعلیم حاصل کرنے والا تعلیم یافتہ تو ہوتاہے مگر سند یافتہ نہیں ہوتا مگر تربیت یافتہ ہوسکتا ہے معلوم یہ ہوا کہ تعلیم یافتہ ، سند یافتہ اور تربیت یافتہ ان تینوں زمروں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے اور دونوں طرح کی تعلیم پر جب گہرائی سے غور کیا جائے گا تو یہ واضح ہوجائے گا کہ قلم کا تعلق تعلیم کے ساتھ ضمیر سے بھی ہے یہ ضمیر ہی تو تھا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمت میں ایک رقعہ بھیجا گیا تھا کہ آپ قلم کا استعمال کریں اور اپنے آپ کو تحریک آزادی سے الگ ہونے کی بات لکھیں آپ کی رہائی ہوجائے گی اور آپ اپنی...