Posts

نماز تراویح کے تقدس کو بچانا ضروری ہے! ‏تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ‏جاوید ‏اختر ‏بھارتی

Image
               نماز تراویح کے تقدس کو بچانا ضروری ہے!  تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی  javedbharti508@gmail.com کیااب ہر چیز کو اپنے من پسند اور اپنی خواہش کے مطابق انجام دیا جائے گا شادی کارڈ میں نکاح مسنون لکھ کر اعلان کردیا جاتا ہے کہ ایک بابرکت تقریب یعنی سنت کا اہتمام ہوگا اور انعقاد ہوگا مگر اسی کی آڑ میں بارات، کہیں ناچ گانا تو دیگر مختلف قسم کے بیہودہ سے بیہودہ رسم ایجاد ہو گئیں کل ملا کر مطلب دیکھا جائے تو فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ نکاح اتنا آسان کرو کہ زنا مشکل ہوجائے مگر امت نے اسے تقریر و تحریر تک محدود کردیا اور عمل سے منہ موڑ لیا نتیجہ یہ ہوا کہ نکاح، شادی بیاہ دن پر دن مشکل سے مشکل ہوتا چلا جارہا ہے یہاں تک کہ غیر بھی اب ہمارا مزاق اڑانے لگے ہیں لیکن ہم ہیں کہ نام و نمود و نمائش اور شہرت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور اسی کو اپنی کامیابی اور عزت سمجھتے ہیں-  «قربانی کے موقع پر» عید الاضحی کا چاند نظر آگیا مالک نصاب کے لئے قربانی واجب ہے بیشک قربانی واجب ہے لیکن اس میں رعا کی گنجائش نہیں ہے، نمائش کی گن...

رمضان کا پیغام برائی کی طرف دوڑنے والوں ٹھہرو! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی

Image
صدائے رمضان: برائی کی طرف دوڑنے والوں ٹھہرو!! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی  javedbharti508@gmail.com روز وشب کی گردش اپنی ہمیشہ کی رفتار کے مطابق چلتے ہوئے پھر رمضان المبارک کے مقدس مہینہ تک آپہونچی ہے ۔ اللہ تعالی نے اس مہینہ کو اور اس مہینہ کے دن اور اس کی راتوں کو دوسرے دنوں اور راتوں سے ایک خاص امتیاز بخشا ہے ۔ یہ نیکیوں کی سودا گری کا مہینہ ہے ، اس ماہ میں ہر نیکی اور طاعت کا بھاؤ بڑھادیا جا تا ہے ، اور بڑھانے والا وہ ہے جس کے یہاں لامحد ودخزانہ ہے ، جس کے یہاں لیت ولعل نہیں ہے، جس کے یہاں بخل وامساک نہیں ہے ، جس سے عہد شکنی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے، جس کے یہاں سود و زیاں کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ اس کے دربار سے جو وعدہ صادر ہوتا ہے وہ بڑھ چڑھ کر پورا ہوتا ہے، عالم قدس میں اس مہینہ کا خاص اہتمام ہے، اہل ایمان کی دائمی قیام گاہ "جنت" کو اس ماہ میں نیا رنگ و روغن بخشا جا تا ہے ، یہ مہینہ ایمان وعمل کی باد بہاری کا مہینہ ہے ، اس مہینہ میں صرف آنے والوں کا ہی اعزاز واکرام نہیں کیا جا تا ، بلکہ منہ موڑ نے والوں کو بھی پکار پکار کر بلایا جا تا ہے، کہ برائی کی طرف دوڑنے وال...

کانگریس ‏عروج ‏و ‏زوال ‏کے ‏درمیان!! ‏تحریر: ‏جاویداختربھارتی

Image
 کانگریس عروج و زوال کے درمیان!  تحریر: جاوید اختر بھارتی  javedbharti508@gmail.com ہندوستان میں آزادی کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ کانگریس پارٹی نے حکومت کی ہے اور کانگریس میں کبھی مولانا ابوالکلام آزاد بھی تھے، مولانا اسعد مدنی بھی تھے، کریم چھاگلہ بھی تھے، حمید دلوائی بھی تھے، سی کے جعفر شریف بھی تھے اور محسنہ قدوائی، نجمہ ہیبت اللہ، ضیاء الرحمن انصاری وغیرہ بھی تھے،، کانگریس کا بڑا جلوہ تھا ان مسلم سیاسی چہروں کو ساڑھے چار سال تک چھپا کر رکھا جاتا تھا صرف چھہ ماہ کے لئے ان کو عوام اور بالخصوص مسلمانوں کے درمیان بھیجا جاتا تھا ہاں بیچ میں جب کہیں فرقہ وارانہ فساد برپا ہوجاتا تھا تو سکون اور ہوجانے کے بعد انہیں بھیجا جاتا تھا اور وہ مسلم سیاسی چہرے مسلمانوں کی آبادیوں، بستیوں اور علاقوں میں پہنچ کر کانگریس پارٹی کی طرف سے معافی مانگا کرتے تھے اور اس بات کا یقین دلایا کرتے تھے کہ اب مستقبل میں فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوں گے اور کانگریس مسلمانوں کے فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی طویل عرصے تک یہ سلسلہ چلا یعنی کانگریس کی حکومت بنتی رہی، فرقہ وارانہ فسادات ہوتے رہے، م...

پھوڑا ہار کا ٹھکرا مسلمانوں کے سر پر! ‏تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔‌‌۔۔۔۔۔۔ ‏جاوید ‏اختربھارتی

Image
پھوڑا ہار کا ٹھکرا مسلمانوں کے سر پر! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی  javedbharti508@gmail.com خوشی حاصل ہو یا غمی، فائدہ ہو یا نقصان اور کامیابی حاصل ہو یا ناکامی ہر موقع پر محاسبہ کرنا ضروری ہے اب اگر خوشی، فائدہ اور کامیابی حاصل ہو تو اس کا سہرا خود اپنے سر باندھا جائے اور غمی، نقصان اور ناکامی ملے تو اس کا ٹھکرا دوسروں کے سر پر پھوڑا جائے یہ سراسر غلط ہے اور سراسر ناانصافی ہے،، مایاوتی جی! آج کے ماحول میں آپ ایک ناکام سیاستداں ہیں اور شائد آپ کو خود اس بات کا احساس بھی ہو اسی لئے آپ نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات 2022 میں کوئی سرگرمی بھی نہیں دکھائی آپ ووٹوں کے ٹرانسفر کی سیاست کرتی ہیں اور جب اس کا نتیجہ سامنے آیا تو آپ اپنی ناکامی کا ٹھکرا مسلمانوں کے سر پر پھوڑ رہی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ نے خود مسلمانوں سے دوری بنائی ہے، آپ نے خود مسلمانوں کو کٹر پنتھی کہا ہے اور جب مسلمانوں نے دوری بنایا تو اس میں برائی کیا ہے،، اور خود آپ کا اپنا سماج کیا ہوا 2017 میں آپ کے سماج کا ووٹ آپ کی پارٹی کو 22 فیصد ملا تھا اور اس بار یعنی 2022 کے اسمبلی انتخابات میں 10 فیصد کی ...

سیاسی پارٹیوں نے انتخابی منشور میں بنکروں کو نظر انداز کیا! ‏جاوید ‏بھارتی

Image
سیاسی پارٹیوں نے انتخابی منشور میں بنکروں کو نظر انداز کیا! جاوید بھارتی محمدآباد گوہنہ( مئو) 6 مارچ اترپردیش میں جہاں انتخابی سرگرمیاں اختتام کی طرف وہیں اب آخری مرحلے کی پولنگ آج 7 مارچ کو ہونا ہے جہاں ایک طرف سبھی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کررہی ہیں وہیں یوپی بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید اختر بھارتی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیوں نے ٹکٹ کی تقسیم میں بھی بنکروں کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور انتخابی تشہیر کے دوران بھی بنکروں کو مایوس کیا ہے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے پہلے ہی بنکروں کے فلیٹ ریٹ والی سہولت چھین کر اور دوسال سے پینڈنگ میں رکھ کر بنکروں کو قرضدار بنادیاہے اور اب بھی بنکروں کے مسائل پر خاموشی اختیار کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ نہ تو بی جے پی کو بنکروں کی فکر ہے نہ تو بی جے پی حکومت کو بنکروں کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہے انہوں نے کہا کہ بنکروں کے ساتھ دھوکا بازی کا خمیازہ ہرحال میں بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا  جاوید اختر بھارتی نے کہا کہ آخر سیاسی پارٹیاں جب اسٹیج سے بنکروں کے ساتھ ہمدردی کی بات کررہی ہیں تو پھر انتخابی منشور میں بن...

نقاب میں بھی انقلاب دیکھا دنیا کی نگاہوں نے ‎: جاوید اختر بھارتی

Image
نقاب میں بھی انقلاب دیکھا دنیا کی نگاہوں نے!   تحریر: جاوید اختر بھارتی  عورتوں کے لئے پردہ تو تقریباً ہر مذہب میں ہے فرق اتنا ہے کہ کسی میں کم تو کسی میں زیادہ اور کسی مذہب میں مکمل پردے کا حکم بھی ہے، اہتمام بھی ہے اور طریقہ بھی ہے اسی لئے اس کا معیار بھی الگ الگ ہے لیکن مذہب اسلام نے عورتوں کے لئے جو پردے کا حکم دیا ہے تو اس پردے کو طبیعت کی روشنی میں نہیں بلکہ شریعت کی روشنی میں نافذ کیا ہے اس کی ایک خاص وجہ ہے بھی ہے کہ مذہب اسلام نے عورت کو اتنا بلند اور باوقار بنایا ہے کہ دوسرے کسی مذہب میں عورتوں کو وہ مقام و مرتبہ نہیں دیا گیا ہے،، عورت بیٹی کی شکل میں ہے تو اس کی بہترین تعلیم و تربیت اور شادی کرنے پر باپ کے لئے جنت کی ضمانت، عورت بیوی بن گئی تو اس کے منہ میں ایک لقمہ ڈالنے پر شوہر کے لئے نیکی، عورت ماں بن گئی تو اس کے قدموں تلے جنت،، ماں اپنے بیٹے کے لئے دل سے دعاکرے تو اس کی کامیابی کی ضمانت، حضرت ہاجرہ صفا و مروہ پر دوڑ لگادیں تو حج و عمرہ کرنے والی ہر عورت کے لئے دوڑ نہ لگانے کی چھوٹ یعنی ان کا دوڑنا ہر عورت کا دوڑنا،، حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا ...

ملازمت سے سیاست تک سابق وزیر احمد حسن کا دامن بے داغ!ان کے انتقال پر جاوید بھارتی کا اظہار تعزیت

Image
ملازمت سے سیاست تک سابق وزیر احمد حسن کا دامن بے داغ! ان کے انتقال پر جاوید بھارتی کا اظہار تعزیت لکھنئو 19 فروری/ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر سابق ریاست اترپردیش کے سابق وزیر احمد حسن صاحب کا انتقال در حقیقت بنکروں کے مسیحا کا انتقال ہوا ہے ملازمت سے لے کر سیاست کے میدان تک ان کا دامن بے داغ تھا آج تک ان کے اوپر کوئی الزام نہیں لگا ان کی شخصیت بنکروں کے لئے مایہ ناز تھی باعث صد فخر افتخار تھی بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید اختر بھارتی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم احمد حسن صاحب ہمیشہ بنکروں کے فلاح و بہبود کے لئے فکر مند رہتے تھے اور 2006 میں اترپردیش کے بنکروں کے لئے جو بجلی کا فلیٹ ریٹ ہوا اور پاس بک جاری کیا گیا یہ مخصوص سہولت بھی احمد حسن صاحب کی ہی دین تھی وہ زیادہ بیان بازی سے پرہیز کرتے تھے اور عملی اقدامات میں یقین رکھتے تھے ان کے انتقال سے بنکر طبقہ ایک قدآور رہنما سے محروم ہوگیا بنکروں کی ایک آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی مرحوم احمد حسن کی شخصیت ایسی تھی ایماندار سیاسی رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا تھا ہر شخص ان کا احترام کرتا تھا مگر یہ بات بھی قابل افسوس ہے کہ ا...